ملتان پولیس نے عیدالاضحی کے حوالہ سے سکیورٹی پروگرام کوحتمی شکل دیدی

ملتان پولیس نے عیدالاضحی کے حوالہ سے سکیورٹی پروگرام کوحتمی شکل دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کر ائم رپورٹر)ملتان پولیس نے عید الاضحی کے حوالہ سے اپنے سیکیورٹی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔جس کے مطابق جہاں جہاں مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے وہاں سیکیورٹی پروگرام کے مطابق ان میں سے 148کو "اے"کیٹگری،557کو "بی "کیٹگری اور 143عبادت گاہوں کو "سی "کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
جن کی سیکیورٹی کیلئے04ایس پیز کی قیادت میں11ڈی ایس پیز ،33انسپکٹرز،308سے زائد سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،1486کانسٹیبلان عید ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 848پولیس قومی رضا کار بھی عید کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عید کے اجتماعات کے موقع آنے جانے والوں کی جامع تلاشی کیلئے تما م اقدمات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مساجداور امام بارگاہوں کے منتظمین کو بھی خصوصی طورپر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔