قربانی کھالوں کے حوالے سے جمعیت اہلسنت وفاق المدارس و دیگر مذہبی ‘ رفاہی تنظیموں کا اجلاس ‘ چمڑے کے تاجروں کی اجارہ داری کی مذمت

قربانی کھالوں کے حوالے سے جمعیت اہلسنت وفاق المدارس و دیگر مذہبی ‘ رفاہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت اہلسنت، وفاق المدارس اور دیگر مذہبی اور رفاہی تنظیموں کی کال پر دینی مدارس کے ذمہ داران اور مختلف رفاہی اداروں کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس جامعہ محمد یہ اسلام آباد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام ،دینی مدارس کے نمائندگان اورمختلف رفاہی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
اور دینی تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد مولانا ظہور احمد علوی مسؤول وفاق المدارس اسلام آباد،مولانا عبدالغفار نائب مہتمم جامعہ فریدیہ ،مولانا نذیر فاروقی رہنماء جمعیت علماء اسلام ،مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس العربیہ ، مولانا عبدالرحمن معاویہ جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت اسلام آباد،مولانا عبدالکریم مہتمم جامعہ قاسمیہ ،مولانا مفتی اویس عزیز ناظم دارالعلوم زکریا،مولانا مفتی عبدالسلام مہتمم جامعہ دارالھدیٰ،مولانا فیض الرحمن عثمانی ادارہ علوم اسلامی،مولانا ضیاء اللہ دیوبندی مہتمم دارالعلوم اسلام آباداور دیگر کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں قربانی کی کھالوں کے ریٹس میں حیران کن کمی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا او راسے چمڑے کے تاجروں کی مناپلی کا شاخسانہ قرار دیا گیا۔اس موقع پر دینی مدارس کے ذمہ داران اور علماء کرام نے عسکری اور حکومتی اداروں کا نام استعمال کرکے دینی مدارس اور رفاہی اداروں کا استحصال کرنے والے چمڑے کے تاجروں کے طرز عمل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گوشت ، دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کرنے والی حکومت قربانی کی کھالوں کے ریٹس کے معاملے میں چمڑے کے تاجروں کی من مانی کا نوٹس لے۔