ڈیرہ ‘ انڈس ہائی وے پر مسافر وین نہر میں جا گری ‘ 15 افراد زخمی
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر وین بے قابو ہوکر نہر میں جا گری۔حادثہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار اوردو خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ انڈس ہائی وے پر یارو موڑ کے قریب ڈیرہ غازیخان سے تونسہ شریف جانیوالی مسافر وین موٹر (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوکر نہر میں جا گری حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین36 سالہ مسز سجاداور 38سالہ مسز آصف ٹریفک پولیس کے اہلکار عصمت اللہ سمیت 15افراد محمد شریف ،محمد اسلم ، محمد اقبال ، محمد آصف ، دختر محمد سلطان اور 7سالہ مدثر و دیگر زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔
وین حادثہ
