بڑی تعداد میں چینی ملک کے اندر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں‘ چوہدری شفیق
صادق آباد ( تحصیل رپورٹر) چینی سرمایہ کار سی پیک منصوبہ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں‘ موٹرویز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں صعنتی یونٹس کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے 20ستمبر کو چینی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے منصوبوں کو حتمی شکل دے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری محمد شفیق نے چین کے کامیاب دورہ کے بعد صادق آباد آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دروہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں حکومت پنجاب‘ حکومت(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
پاکستان کے سرمایہ کاروں کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور وہ بڑی تعداد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں چوہدری محمد شفیق نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے سی پیک منصوبہ کے تحت موٹرویز کے ساتھ ساتھ صعنتی یونٹس کے قیام میں گہری دلچسپی لی ہے ان یونٹس کے قیام سے چینی سرمایہ کار براہ راست سنٹرل اشیاء اور عرب ریاستوں میں اپنا مال بھیج سکیں گے ہمارے دورہ کے نتیجہ میں چینی سرمایہ کاروں کا ایک وفد 20ستمبر کو پاکستان کا دورہ کررہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے بیشتر موٹر ویز 2018تک مکمل ہوجائیں گیچ۔
