17 اشتہاریوں سمیت 46 ملزمان گرفتار شراب ‘ افیون ‘ رپیٹر اور گولیاں برآمد

17 اشتہاریوں سمیت 46 ملزمان گرفتار شراب ‘ افیون ‘ رپیٹر اور گولیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کر ائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔17منشیات فروش،05ناجائز اسلحہ رکھنے،04بدکاری کرنے والوں،02انتہائی تیز رفتار گاڑی چلانے،01جعلی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
نمبر پلیٹ لگانے اور17اشتہاری مجرمان سمیت46ملزمان گرفتار۔219لیٹر شراب،04بوتل شراب،200لہن،130گرام افیون،72کلو 750گرام بھنگ، 04 پسٹل معہ 1 1گولیاں،01رپیٹرمعہ 10کارتوس برآمد ۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم تنویر کے قبضہ سے 04بوتل شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شرافت کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم رمضان کے قبضہ سے 1250گرام بھنگ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم انصر کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اسلم کے قبضہ سے 72لیٹر شراب اور 200لیٹر لہن جبکہ ملزم یامین کے قبضہ سے 130گرام افیون، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عمران کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب، ملزم فہیم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب جبکہ ملزم بلال کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم عبدالحمید کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم رفیق کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم محمد شریف کے قبضہ سے 500گرام بھنگ جبکہ ملزم رجب علی کے قبضہ سے 71کلو گرام بھنگ، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم عامر کے قبضہ سے 32لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام شبیر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب جبکہ ملزم امجد کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد عرفان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم نواب خان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں جبکہ ملزم شہزاد کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر معہ 10کارتوس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم زمان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03گولیاں جبکہ ملزم مشتاق کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 04گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم واجد حسین کو انتہائی تیز اور خطرناک انداز میں ٹرک چلاتے جبکہ نیو ملتان نے ملزم نذر محمد کو انتہائی تیز اور خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان روبینہ ، کرن ، سمیع اللہ اور عمران کو بدکاری کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد یٰسین کو موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ16ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے10اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔