صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث کی ملتان میں مزارات پر حاضری ‘ فاتحہ خوانی کی
ملتان (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث نے خاندان کے ہمراہ دربار شاہ رکن عالم اور دربار غوث بہاؤ الدین ذکریا ملتانی پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اے سی سٹی فاروق ڈوگر ، ایس ڈی او آثار قدیمہ ملک غلام محمد ، اور اوقاف اہلکا ر محمد ارشد صدیقی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غونث نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی ، بعد ازاں وہ دمدمہ پر بھی گئی ۔
