سی اے اے اہلکار کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مویشی منڈی میں پارکنگ کے دوران جھگڑے میں سی اے اے ملازم کی ہلاکت کامعاملہ،مقتول وجاہت کے والدنے سچل تھانے میں قتل کی ایف آئی آردرج کرادی،ایف آئی آر میں انہوں نے4افراد کو نامزد کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کورانا وحید کے لوگوں نے مارا ،مجھے انصاف چائیے،اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
