لاکھو ں پردیسی عید الاضحی پیاروں کیساتھ منانے گھروں کو روانہ

لاکھو ں پردیسی عید الاضحی پیاروں کیساتھ منانے گھروں کو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامر س رپورٹر) صوبائی دارالحکو مت میں روزگار کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لاکھو ں پردیسی عید الاضحی اپنے پیاروں کیساتھ منانے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔جس سے شہر خالی ہو گیا ہے اور جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سمیت لاہور کے دیگر پرائیو یٹ بس اڈوں پر مسافروں کے رش میں کمی واقع ہو گئی ہے ۔دوسری جانب مسافر گاڑیوں کے عملہ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عید سے ایک روز قبل عیدی کے چکر میں مقررہ کرائے سے زائد کرایہ وصول کیا ۔پردیسیو ں کا کہنا تھا کہ بس انتظامیہ منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں جن کو پو چھنے والاکو ئی نہیں ۔انھو ں نے کہا کہ ہم پردیسی لو گ ہیں اور عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے اپنے شہر جانا بھی ضرور ی ہے ۔مسافروں کا کہا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو چائیے کہ بس مالکان کے خلاف ایکشن لیں ۔
لاکھو ں پردیسی