کپل شرمنا اور عرفان خان کیخلاف مقدمہ درج ، نوٹس جاری

کپل شرمنا اور عرفان خان کیخلاف مقدمہ درج ، نوٹس جاری
کپل شرمنا اور عرفان خان کیخلاف مقدمہ درج ، نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے گھر کے اندرغیرقانونی تعمیرات پر کامیڈین کپل شرما اور اداکار عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے درج کیے جانیوالے مقدمے میں موقف اپنایاگیاکہ دونوں شخصیات نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور مزید پوچھ گچھ کیلئے دونوں کو طلب کرلیاگیا۔ڈی ایل ایچ اینکلیو میں عمارت کے اندر غیرقانونی تعمیرات کے الزام کپل شرما اور عرفان خان کو نوٹس جاری کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق عمارت میں موجود 15فلیٹس میں قانونی خلاف ورزیاں پکڑیاں گئیں۔
یادرہے کہ جمعہ کو کپل شرمانے وزیراعظم مودی کو ٹوئیٹر پر لکھاکہ بی ایم سی حکام نے دفتر کی تعمیر کیلئے اس سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی ۔

مزید :

تفریح -