سی پیک سے پاکستان میں 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

سی پیک سے پاکستان میں 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
سی پیک سے پاکستان میں 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے میگا منصوبے کے ذریعے روابط سے پاکستان کی دو بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے ذریعے 70 فیصد بین الاقوامی سمندری تجارت کے ساتھ پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھیں گے اور ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے جیسا کہ اس منصوبے کا حجم اور افادیت سے ظاہر ہوتا ہے اور پوری دنیا سے ہونے والی سمندری تجارت اسے معاشی اعتبار سے مستحکم خطہ میں بدل دے گی۔ جنوبی ایشیاء، چین اور وسط ایشیائی ممالک کے تین بڑے اقتصادی نمو کے خطوں کو ملانے کا منصوبہ ہے۔ چین کے صدر ڑائی جن پنگ اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نئی سمت متعین کرے گا۔ حال ہی میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور سرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس کے بعد سی پیک نے مجموعی بین الاقوامی سرمایہ کاری کی توجہ حاصل کر لی ہے جو 2014ءسے 2030ءتک 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو محض ابتداءقرار دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اس میگا منصوبہ کے ذریعے رابطوں کو بڑھانے سے پاکستان کیلئے تجارتی مواقع فروغ پائیں گے اور 70 فیصد سمندری تجارت پاکستان کی دو بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے راستے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، سعودی عرب اور ملحقہ خطوں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کا تیز ترین ذریعہ ہو گی۔ 11 ارب ڈالر روپے صرف انفراسٹرکچر خاص طور پر سڑکوں کی تعمیر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا کہ ہم منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے منتظر ہیں۔ توقع ہے کہ سی پیک کے منصوبے پر عملدرآمد سے ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے اور لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

چینی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کمپنی کے چیئرمین یان ڑی ینگ نے کہا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ کے سی پیک اقدام نے توانائی سے لے کر آٹوز کی صنعت تک کے چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو 150 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جانب مائل کر دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -