عید مبارک، جنرل راحیل شریف عیدمنانے آئی ڈی پیز کے کیمپ میں پہنچ گئے

عید مبارک، جنرل راحیل شریف عیدمنانے آئی ڈی پیز کے کیمپ میں پہنچ گئے
عید مبارک، جنرل راحیل شریف عیدمنانے آئی ڈی پیز کے کیمپ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف عیدالاضحی منانے اپنی فیملی سے دور بنوں میں آئی ڈی پیز کیساتھ عید منانے پہنچ گئے. نیو نیوز کے مطابق  بکا خیل کیمپ میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد وہ آئی ڈی پیز سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔پاک فوج کے سپہ سالار کواپنے درمیان دیکھ کر آئی ڈی پیز حیران رہ گئے۔
یادرہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد سے اب تک جنرل راحیل شریف زیادہ ترعیدین سرحدوں کی حفاظت پر مامور یا دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کیساتھ گزارتے ہیں ۔گزشتہ عیدکی نماز بھی اُنہوں نے وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پرموجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اورآرمی چیف جوانوں میں گھل مل گئے تھے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سمیت بیشتر سیاسی قائدین اپنے خاندان کیساتھ موجود ہیں اور عید کی خوشیاں منارہے ہیں جبکہ آرمی چیف آئی ڈی پیز کیساتھ موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -