مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے بے ہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری،ایک طالب علم شہید ،درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے بے ہیمانہ تشدد کا ...
مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے بے ہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری،ایک طالب علم شہید ،درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں عید الضحیٰ کے روز بھی معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بے ہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔کشمیر کے لوگ عید کی خوشیاں بھی خوف و ہراس کے سائے میں گزار رہے ہیں ۔

شکار پور میں امام بارگاہ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام ، ایک ہلاک ، دوسرا دہشتگرگرفتار

کشمیر میڈ یا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ مسلسل67ویں روز بھی جاری ہے اور آج عید کے روز بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو نماز عید اور قربانی کی سعادت سے بھی محروم کردیا ۔عید کے روز بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ،اس دوران اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف آزادی مارچ پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 22سالہ طالب علم شہید ہو گیا اور متعدد زخمی بھی ہوئے ۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حالیہ کشیدگی میں اب تک 97معصوم کشمیر ی شہید ہو چکے ہیں ۔کشمیر میڈ یا سیل کا کہنا ہے کہ آج سری نگر ،بڈ گام ،اسلام آباد ،شوپیاں ،پلوامہ ،کولگام اور بارہمولہ میں معصوم کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے ،اس دوران مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس پر بھارتی فورسز نے طیش میں آکر پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -