شاہد آفریدی کی وطن کے محافظوں کو عید کی مبارک باد
کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے وطن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر ان فوجی جوانوں کو تہہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے علاوہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی امداد کے لیے دیگر خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
Wishing a happy n joyful Eid 2 every 1. N my warmest wishes 2 our armed forces who r celebrating Eid away frm their loved ones 2 protect us.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 13, 2016
