کارکنان کہیں تو گرمی نکالیں گے ، بکرے کھانے ہیں: عابد شیرعلی

کارکنان کہیں تو گرمی نکالیں گے ، بکرے کھانے ہیں: عابد شیرعلی
کارکنان کہیں تو گرمی نکالیں گے ، بکرے کھانے ہیں: عابد شیرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان رائیونڈ کی طرف آئیں ، ہمارے کارکنان نے بھی بکرے کھانے ہیں ، کہیں تو گرمی نکالیں گے ۔
عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عابد شیرعلی کاکہناتھاکہ عمران خان کاسونامی راوی میں غرق ہوجائے گا،پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کوفروغ دیا، ہمارے گھروں پر چڑھائی کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے ، عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،جواحتجاج کی جگہ ہے وہاں احتجاج کیاجائے ،لوگ میاں صاحب سے پیار کرتے ہیں،رائیونڈ ن لیگ کا علاقہ ہے ،ہر گھر پر ن لیگ کا جھنڈا ہے ، رائیونڈ کی طرف مارچ کیاگیاتوکارکنوں کوقابو نہیں کرسکیں گے ۔
اُن کاکہناتھاکہ شیخ رشید کو سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے ، اٹھارہ کے بعد ن لیگ کی حکومت ہوگی ۔ سیکیورٹی فورسز کیساتھ مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے،عید کی خوشیاں ان خاندانوں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں۔

مزید :

فیصل آباد -