فاروق ستار کی طبیعت بہتر ،امید ہے کل ڈسچارج کر دیا جائے گا :ڈاکٹر انجم رضوی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انجم رضوی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی طبیعت اب بہترہے اور امید ہے کہ انہیں کل ڈسچار ج کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر انجم رضوی کا کہناتھا کہ فاروق ستار کی طبیعت اب بہت بہتر ہے ،کل فاروق ستار کا چیک اپ کیا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹرز فاروق ستار کو ہسپتال سے ڈسچار ج کرنے کافیصلہ کریں گے ،امید ہے کہ انہیں کل ڈسچارج کر دیا جائے گا ۔
