امریکی ریاست میں بدترین طوفان، افراتفری کے دوران کتنے لوگ دوسروں کا سامان لوٹتے پکڑے گئے؟ تعداد جان کر آپ پاکستان میں ہونے والے واقعات کو بھول جائیں گے

امریکی ریاست میں بدترین طوفان، افراتفری کے دوران کتنے لوگ دوسروں کا سامان ...
امریکی ریاست میں بدترین طوفان، افراتفری کے دوران کتنے لوگ دوسروں کا سامان لوٹتے پکڑے گئے؟ تعداد جان کر آپ پاکستان میں ہونے والے واقعات کو بھول جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلہ ہو یا کوئی حادثہ، جب دوسرے لوگ مصیبت میں مبتلا ہوتے ہیں، ایسے میں کچھ بدقماش ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان کی مدد کی بجائے ان کا سامان لوٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسے بدطینت پائے جاتے ہیں لیکن گزشتہ روز امریکہ میں جو ہوا، جان کر آپ یہاں کے واقعات کو بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خوفناک سمندری طوفان ’ارما‘ گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرایا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔ ایسے میں جب لوگوں کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے اور ہر طرف افراتفری مچی ہوئی تھی درجنوں بدقماش سرگرم ہو گئے اور لوگوں کا سامان لوٹنا شروع کر دیا۔

امریکہ میں تباہی مچانے والا بدترین طوفان ارما دنیا کے خاتمے کا آغاز ہے کیونکہ اس کے بعد۔۔۔ ایسا اعلان ہوگیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

رپورٹ کے مطابق یہ لوگ کئی سٹورز کے درازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہو گئے اورسامان لوٹ کر چلتے بنے۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 32سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور لاتعداد ایسے ہی جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے ان ملزمان کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپوسٹ کی ہیں اوردیگر بدقماشوں کو متنبہ کرنے کے لیے لکھا ہے کہ ”آپ دوسروں کا سامان لوٹنے کا سوچ رہے ہیں؟ پہلے ان لوگوں سے اس کا انجام پوچھ لیں۔“رپورٹ کے مطابق ان ملزمان کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -