’برگرکھانے سے انسان اس ایک قسم کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے‘ فاسٹ فوڈ کے شوقین پاکستانیوں کو سائنسدانوں نے زبردست خوشخبری سنادی

’برگرکھانے سے انسان اس ایک قسم کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے‘ فاسٹ فوڈ کے شوقین ...
’برگرکھانے سے انسان اس ایک قسم کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے‘ فاسٹ فوڈ کے شوقین پاکستانیوں کو سائنسدانوں نے زبردست خوشخبری سنادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں ماہرین فاسٹ فوڈ کے لاتعداد نقصانات کا انکشاف کر چکے ہیں جن میں موٹاپا اور دل کی بیماریاں سرفہرست ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے نئی تحقیق میں ان کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کی بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ ”فاسٹ فوڈ کے انسانی صحت کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں کیونکہ برگرز اور فرائز میں پائی جانے والی چکنائی صارف کو جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔“

وہ ایک چیز جسے آپ چہرے پر لگائیں تو صرف چند دنوں میں تمام جھریاں اور بدنما داغ سرے سے غائب ہی ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے فاسٹ فوڈز برگر، فرائز اور بسکٹ وغیرہ میں پائی جانی والی چکنائی کی قسم ’پالمیٹک‘ (Palmitic)انجکشن کے ذریعے چوہوں کے جسم میں داخل کی اور پھر ان کی صحت پر اس کے اثرات کا معائنہ کیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جن چوہوں کے جسم میں یہ چکنائی داخل کی گئی تھی ان میں مہلک قسم کے جلدی کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات دوسرے چوہوں کی نسبت کئی گنا کم ہو گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر روتاﺅ کیوئی کاکہنا تھا کہ ”پالمیٹک ایسڈ ’ایم سی 1آر‘ نامی جین کو متحرک کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اس جین کے متحرک ہونے سے انسان کا ڈی این اے بالائے بنفشی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو ازخود رفع کر دیتا ہے اور انسان جلد کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -