ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن میں کارروائی، غیر قانونی عمارتیں مسمار

ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن میں کارروائی، غیر قانونی عمارتیں مسمار

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی اور بلڈنگ بائی لاز کے بر خلاف تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے دو نجی شو رومز کو انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا جبہ جوہر ٹاؤن کے اے بلاک میں واقع رہائشی نقشوں پر عمارتوں کے کمرشل استعمال پر کارروائی کی گئی اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے افسران کے ساتھ پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ادھر گزشتہ روز ایل ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے سڑک کنارے لگی ناجائز تجاوزات اور ٹھیلے ،ریڑھیوں سمیت تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -