عوام کرپٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

عوام کرپٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پی ٹی وی صر ف مریم نواز کی کوریج دے رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ، قوم کے ٹیکسوں کے مال پر چلانے والا پی ٹی وی کس طرح مریم نوازکو چلا رہا ہے ، ہم نے پی ٹی وی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کر وادی ہے ، انہوں نے کہاہمارے کارکن این اے 120میں دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی ، حلقے کی عوام کر پٹ مافیا سے چھٹکار ا حا صل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور 17ستمبر کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں،عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لیے کام کیا جبکہ نوازشریف نے ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد حاصل کیا ،نواز شریف کی مودی کے ساتھ محبت کا سب کو معلوم ہے انہوں نے اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باہر جائیدایں بنائی اور قوم کو غربت اور افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ، حلقہ محرومیوں کا شکار ہے ، (ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور لیٹروں کا ٹولہ ہے ، حلقے میں سرکاری وسائل کا کھلم کھلا استعمال ہو رہا اور الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں سرکس کے سارے شیر بھاگ رہے ہے ، بڑا بھائی بھاگا تو چھوٹا بھائی بھی بھاگ گیا ہے ، نواز شریف نے عوام کی بجائے اپنی فیملی کا ہی سوچا ہے ۔وہ گزشتہ روز یوسی 59،62میں ڈور ٹو ڈورکمپین ، دفاتر کے افتتاح ،تحریک انصاف آئی ایل ایف ، مجلس وحدت المسلمین کے وکلاء کے اجلاس، یوسی 74میں خواتین کے جلسے سے خطا ب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکررہی تھی ۔اس موقع پر ایم ایل اے غلام محی الد ین دیوان ، زبیر نیازی ، میاں ندیم ، خالد گجر ،متین الرحمن ، عمر حفیظ خان ، ملک عثمان حمزہ اعوان ، عمیر نیازی ، عرفان حسن ، پروفیسر عرفان ،توفیق لودھی ، رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -