کراچی میں اساتذہ پر تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،چودھری سرفراز

کراچی میں اساتذہ پر تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،چودھری سرفراز

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی صدر چوہدری سرفراز، سجاد اکبر کاظمی ، رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ کراچی میں نہتے اساتذہ پر ہونے والے تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نہتے اساتذہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر پورے ملک کی اساتذہ برادری سیخ پا ہے ۔اساتذہ کو تو غیر تہذیب یافتہ اقوام بھی عزت دیتی ہیں لیکن مذہبی حوالے سے یہ ہمار ا پیغمبری پیشہ ہونے کے باوجود یہاں اساتذہ کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاجاتا۔راہنماؤں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کراچی میں اساتذہ پر ہونے والے ظلم پر نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اساتذہ کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔راہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ پر ہونے والے اس بہیمانہ تشدد پر نوٹس لیں اور تشدد کرنے میں ملوث افراد کو سخت سزا دیں کیونکہ جو قومیں اپنے اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں وہ تباہ و برباد ہوجایا کرتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -