اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کیاجائے،حافظ عابد علی
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے اژدھام سے کاروباری صورتحال شدید زوال پذیر ہے ۔ گاہک ٹریفک کی گومگوں اذیت سے بچنے کیلئے گوجرانولہ ، فیصل آباد کا رخ کرنے لگے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بادامی باغ سے دو موریہ پل تک ٹریفک جام معمول ہے ۔ غیر منظور شدہ پارکنگ مافیامارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے تباہ ہوتے ہوئے کاروبار کوبچانے کیلئے دیرینہ مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔