گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈکے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈکے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(پ ر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہورکے طلبا و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کینال ویوکالونی‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور‘گورنمنٹ کالج برائے خواتین‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور‘گورنمنٹ کمپرہنسو ہائی سکول فار گرلز‘وحدت روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول‘ وسن پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ مصری شاہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد664تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -