تہران،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11افراد ہلاک، 28زخمی
تہران(آن لائن) ایران کے دارلحکومت تہران میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 11مسافر ہلاک جبکہ 28زخمی ہوگئے۔
مجھے شہرت کی ہوس نہیں ہے:عالیہ بھٹ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارلحکومت تہران کے علاقے جاجروڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس کا ڈائیوار بس پر قابو نہ کرسکا اور گاڑی 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 28دیگر زخمیہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے کی وجہ مشینی خرابی تھی ۔