سی پیک کی کامیابی کے لیے کرپشن کا نظام ختم کر نا ہوگا ،صفدر بٹ

سی پیک کی کامیابی کے لیے کرپشن کا نظام ختم کر نا ہوگا ،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء صفدر بٹ نے کہا ہے کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے کرپشن کا نظام ختم کر نا ہوگا کیو نکہ سی پیک پاکستان اور قوم کے لیے اشد ضروری ہے جس سے پاکستان کا مظبو ط معاشی مستقبل وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جار ی کر دہ بیان میں کیا ۔ صفدر بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں ،لوٹ کھسوٹ ، کرپشن کی وجہ سے ملک کی بقاء اور سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔اس طرح ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کو اپنی ترجیحات بنائے رکھا ہے۔چند خاندانوں اور مخصوص طبقہ نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے۔اپنے اقتدار کو بچانے اور اقتدار کو حاصل کرنے یا اسے طول دینے کے لئے غیروں کو خوش رکھا ہے۔اور اپنے قوم کے وسائل اور خوشیوں کو بے دردی کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے کرپشن کے نظام ختم کیا جائے تاکہ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستانی عوام کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر روزگار میسر آسکے۔