عوام سی پیک اور ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں،سردار عادل عمر

عوام سی پیک اور ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں،سردار عادل عمر

  

�آلاہور(لیڈی رپورٹر ) کو آرڈنیٹر یو نین کو نسل 64 سردار عادل عمر ، یو نین کو نسل 214 کے وائس چیئر مین عابد ،کو آرڈ نیٹرملک جا وید ، شبیر عا مر ، ظہیر حا فظ نے این اے 120 کی ڈو ر ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا ۔اور عوام سے شیر کو ووٹ ڈا لنے کی یقین دہا نی بھی کروا ئی ۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر شیرکی کامیابی کا دن ہو گا ‘مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور وہ آئندہ الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے‘ عوام سی پیک اورملکی ترقی کو ووٹ ڈالیں‘لاہور کی ترقی پر تنقید کرنے والے آج کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں، یو ٹرن کے بادشاہ کی سیاست دم توڑ چکی ہے،انہوں نے مزید کہاان کی باقی کی رہی سہی سیاست 17ستمبر کو این اے120 کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے دفن کردیں گے، عوام مخالفین کو پہلے کی طرح اب بھی مسترد کریں گے ،عوام جانتے ہیں کہ سٹرکیں اور موٹروے نوازشریف نے بنائی مگر ترقی کے دشمنو ں نے انہیں عوام سے محبت کی سزاد ی، اب عوام ان سے بدلہ بھی لے گی اور احتساب بھی کریں گے،مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جو کسی اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیت کے خواب دیکھنے والو ں کے لئے بہتر ہے کہ ابھی سے ہی حقیت کا سا منا کر تے ہو ئے ہا ر کو تسلیم کر لیں کل بھی فتح ہما ری تھی آج بھی فتح ہما ری ہی ہو گی ۔۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -