الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،اشرفبھٹی

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،اشرفبھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پوری کی پوری وفاقی،صوبائی اورضلعی حکومتیں مریم نوازکیساتھ ملکراین اے 120میں انتخابی مہم چلارہی ہیں جبکہ(ن)لیگ کے وفاقی وصوبائی وزرا بھی کلثوم نوازکی انتخابی مہم چلارہے ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کوئی نوٹس نہیں لے رہاایک امیدوارملک میں ہی نہیں ہیں لیکن اس کوکامیاب کرانے کیلئے (ن)لیگ سردھڑکی بازی لگارہی ہے لیکن ہمیں اللہ کے بعد حلقے کے ووٹرزپرہی پکا یقین ہے کہ وہ فیصل میرکوہی کامیاب کروائیں گے ۔وہ الیکشن کی تیاریوں کے بارے میں اپنے آفس خدابخش کالونی بھٹہ چوک میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ آخری ووٹ کی گنتی مکمل ہونے تک پولنگ اسٹیشن کے اندرہی موجود رہیں گے اورساتھ ہی ساتھ وٹس ایپ پربھی ووٹنگ کا رزلٹ محفوظ رکھیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -