سمگلنگ نے ملک کی معاشی حالت کمزور کر دی ،نبیل محمود طارق

سمگلنگ نے ملک کی معاشی حالت کمزور کر دی ،نبیل محمود طارق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ سمگلنگ ایک ناسور ہے جس نے ملک کی معاشی حالت کمزور کر دی ہے لہذا سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کرپٹ افسران کی موجودگی میں اس کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئر ٹرنسپورٹر رہنماء مختار احمد چوہدر ی ، الیاس خان ، علیم بٹ ، مرزا ارشد اقبال بیگ و دیگر مو جو د تھے ۔ نبیل محمود طارق نے کہا کہ حکومت کو تجارت اور ٹیکس کے موجودہ نظام کے اندر ترجیحی بنیادوں پر تبدیلی پیدا کرنی چاہیے ۔ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز بھی سمگلنگ جیسے سنگین جرم کو ترک کرکے اصول اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تجارت کریں اسی میں ملک کی نیک نامی ہے اور ملک کے اندر صنعتوں کی ترقی کا راز مضمر ہے ۔انہوں نے سگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اور ڈیوٹی میں کمی سے اس کی حوصلہ شکنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایماندار تاجر جو ڈیوٹی ادا کرکے حکومتی خزانے میں رقم جمع کروا کر اشیاء منگواتے ہیں وہ سمگلنگ شدہ اشیاء کا مقابلہ نہیں کرسکتے جوبغیر ڈیوٹی سمگلنگ کرکے اشیاء مارکیٹ میں سستے داموں فراہم کردیتے ہیں جبکہ ڈیوٹی شدہ اشیاء مہنگی ہونے کے باعث ایماندار تاجر ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران کی موجودگی میں کبھی بھی سمگلنگ کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔اس لیے حکومت کو کرپٹ کسٹمز افسران کا خاتمہ کرنا چاہیئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -