ساری حکومتی مشینری کلثوم نواز کی کامیابی پر لگی ہے،میاں کامران

ساری حکومتی مشینری کلثوم نواز کی کامیابی پر لگی ہے،میاں کامران

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر مشینری اور وسائل این اے120میں حکومتی امیدوار کی کامیابی کیلئے لگے ہوئے ہیں ۔ پی ٹی وی ،سرکاری گاڑیاں ،سرکاری پٹرول،سرکاری ملازمین اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال انتخابی قوانین کی صریحاً خلاف ورزیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائد چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر یاسمین کی مکمل حمایت کی جائے گی اور ان کی کامیابی کیلئے مسلم لیگی کارکن اور قائدین حلقہ میں عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ این اے 120میں پی ٹی آئی کا مقابلہ دولت کے پہاڑ اور وسائل کے بے دریغ استعمال سے ہیں ۔حلقہ کی عوام کو سرکاری نوکریوں کا جھانسہ اور گلی محلہ کی سطح پر ترقیاتی کاموں کا لالچ دے کر ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں حالانکہ وزیراعظم پاکستان کا یہ حلقہ ساڑھے چار سال تک وزیر اعظم ہونے کے باوجودہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا اب یکایک ضمنی انتخابات میں حکومت کو حلقہ این اے 120یاد آگیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -