البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے سکولوں میں آرٹ اور تقریری مقابلے جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے سکولوں میں آرٹ اور تقریری مقابلے جاری

  

  1. لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، نیپئیر روڈ پر ایک روزہ تقریری و آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔مقابلے کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ آگاہی پروگرام کا مقصد طالبات میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس بات سے آگاہ کرنا تھاکہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔البیراک ڈپٹی منیجر آپریشنز واجد علی اور اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سعدیہ رفیق، مبشر تنویر اور سلمان اعجاز نے سکول آگاہی مہم میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -