فریڈم موومنٹ نے قائد اعظمؒ کا 69واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا

فریڈم موومنٹ نے قائد اعظمؒ کا 69واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے مر کزی سنٹرل سیکرٹریٹ میں بابائے قوم وبانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جنا ح کا 69واںیوم وفات انتہائی عقید ت واحترام سے منا یا گیا ۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقر یب کا بھی اہتما م کیا گیاجس میں ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی قیادت اور خدمات کو خراج تحسین پیش گیا ۔اس مو قع پر چیئر مین پاکستان فریڈم موومنٹ ہارون خواجہ نے کہا کہ پاکستان کو بنے 70سال گزرنے کے بعد بھی صدیوں پر انا سامراجی ، نوآبادیاتی اور فر سودہ نظام آج تک جاری وساری ہے ۔ جسے تبدیل کرنا پی ایف ایم کا اولین نصیب العین ہے ۔قائد اعظم راستبازی ،دیانت داری،جر ات ،بہادری اور عزم استقلال جیسی خوبیو ں کے مالک تھے ،انہو ں نے اصولو ں پر سمجھوتہ نہیں کیااور نہ کبھی اپنے فیصلوں میں مصلحت پسندی کا شکار ہوئے ۔