عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

  

لاہور (پ ر)7ستمبر1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو ایک آئینی ترمیم کے ذریعے غیرمسلم اقلیت قراردیا تھا اس عظیم الشان فیصلے کی یاد میں18ستمبر کو تحفظ ناموس رسالت سیمینارمیرج ہٹ شادی ہال اقبال ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگاجسمیں ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے رہنما شرکت کرینگے سیمینارکی تیاری کے سلسلے میں علماء کا مشاورتی اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہورمیں ہوا ۔اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،پیرمیاں محمد رضوان نفیس،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا عبدالنعیم ، مولانا سعیدوقار،قاری محمدصدیق توحیدی سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدار ہیں۔18ستمبرتحفظ نامو س رسالت سیمینار اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگا۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔ مولانا قاری جمیل الرحمن نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کے نام پر دھوکہ ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -