فنکار کو محنت اور لگن سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے،رائمہ خان

فنکار کو محنت اور لگن سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے،رائمہ خان
 فنکار کو محنت اور لگن سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے،رائمہ خان

  

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمررائمہ خان نے کہا ہے کہ فنکار کو محنت اور لگن سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔میں دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بہترین ڈانس پرفارمنس اور معیاری اداکاری سے شوبز میں جلد کامیابی سے ہمکنار ہوا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں محنت اور لگن کا ہونا نہایت ضروری ہے ۔ شوبز میں نئی آنے والی اداکارائیں محنت سے گھبراتی ہیں اور شارٹ کٹ کے چکروں میں پڑ کر اپنا کیریئر خراب کر بیٹھتی ہیں اس لیے میرا ان کو مشورہ ہے کہ شوبز کے میدان میں عزت اور مقام حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کریں ۔رائمہ خان نے کہا کہ مجھے اداکاری کے ساتھ ڈانس پر بھی عبور حاصل ہے ، یہی میری کامیابی اور پسندیدگی کی بڑی وجہ ہے۔

اور میری خواہش ہے کہ تھیٹر کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کروں ، جب بھی کسی فلم میں اچھا کردار ملا تو ضرور قبول کروں گی۔

مزید :

کلچر -