سٹیج ڈرامہ ’’دل سے دل تک‘‘کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ
لاہور ( فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’دل سے دل تک‘‘ کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈرامے کے مصنف وہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسرز حسن طارق،علی طارق ہیں، ڈرامے کے فنکاروں میں شاہد خان،ماہ نور،آفرین،صوفیا ملک،مختار چن،سرفراز وکی،حامد رنگیلا،اسد مکھڑا ،وقاص کیدو،وسیم پنوں اور صبا چوہدری شامل ہیں۔ سٹیج ڈرامہ ’’دل سے دل تک‘‘ کے لئے نئے اور انتہائی خوبصورت سیٹ لگائے گئے ہیں۔ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈراموں کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ ان میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔تمام پرفارمرز ایک سے بڑھ کر ایک ڈانس آئٹم پیش کررہی ہیں۔