مہوش حیات بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں

مہوش حیات بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں

  

لاہور (فلم رپورٹر)مہوش حیات نے بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘میں اہم کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن فلم میں قابل اعتراض مناظر عکسبند کرانے سے انکار کردیا۔البتہ جب بھی کوئی اچھوتا اور پرفارمنس والا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کرونگی۔مہوش حیات کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز نئی فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلموں کا رخ کیا۔

مزید :

کلچر -