مظہرراہی کا نیا ویڈیو ’’عاشق مزاج‘‘ریلیز

مظہرراہی کا نیا ویڈیو ’’عاشق مزاج‘‘ریلیز
 مظہرراہی کا نیا ویڈیو ’’عاشق مزاج‘‘ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا نیا ویڈیو ’’عاشق مزاج اساں لوک ڈھولا‘‘ریلیز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو عید کے بعد مون سٹار کمپنی نے ملک بھرمیں ریلیز کیا ہے اس ویڈیو کا میوزک لکی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری خضر حیات مون کی لکھی ہوئی ہے ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا یہ میوزک ویڈیو ایک عرصہ بعد ریلیز ہوا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس نئے ویڈیو کو ویلکم کہیں گے

مظہرراہی نے بتایا کہ ان کا 6 سمبرکے حوالے سے آئی ایس پی آر کی طرف سے تیار کیا گیا خصوصی گیت بھی یوم دفاع پر ریلیز کیا جاچکاہے جوسابقہ ویڈیوزکی طرح مقبولیت حاصل کر رہاہے۔مظہرراہی نے مزید بتایاکہ اب سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے سے گلوکاروں کے لئے آسانی پیدا ہوگئی ہے ایک تو اس کی مقبولیت کافوری اندازہ ہوجاتا ہے دوسرا اس سے فنانشل فائدہ بھی ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -