پیاز کاٹنے کے بعد چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں

پیاز کاٹنے کے بعد چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں
پیاز کاٹنے کے بعد چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پیاز کی افادیت کے بارے میں یقیناًسن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے چھلکے بھی انتہائی مفید ہیں۔ان کے استعمال سے آپ کئی طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس،موٹاپے،کینسر اور معدے کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں۔ان میں موجود وٹامن اے،سی اور ای کی وجہ سے جہاں یہ وٹامن کی کمی کو پورا کرتا ہے وہیں یہ فائبر،فلیونائڈس اور انٹی آکسیڈینٹس سے بھی بھرپور ہے۔

آئیے آپ کو ان کے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پرسکون نیند کے لئے

پیاز کے چھلکے کوکسی جار میں ڈالیں اور اس پر ابلتا ہواپانی ڈالیں۔اس پانی کو 15منٹ تک پڑا رہنے دیں اور نیم گرم ہونے پر چائے کی طرح پی جائیں۔اس کی وجہ سے آپ کو رات کی نیند میں سکون ملے گا اور بے چینی دور ہوگی۔

جلد کے لئے

اگر آپ کوجلد کی تکلیف ہے تو پیاز کے چھلکے کو اس پر ملنے سے یہ تکلیف کم ہوگی۔پیاز کے چھلکے میں موجود انٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے آپ کی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

بالوں کے لئے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ااپکے بال نرم وملائم ہوں تو پیاز کے چھلکوں کو پانی میں ابالیں اور اس پانی سے سر کو دھوئیں۔ایک بار کے استعمال ہی سے آپ کے سر کے بال نرموملائم ہوجائیں گے۔

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے

پیاز کے چھلکوں میں ’کیورسٹین‘پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کے لیول کوکنٹرول میں رکھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معتدل رکھتی ہے۔چھلکوںکو گرم پانی میں ہلکا سا ابالیںاور شہد کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے یہ آپ کے جسم کو تقویت دے گا۔

نوٹ:حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں پیاز کے چھلکوں کا استعمال نہ کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -