اگر باوجود کوشش کے پیٹ کی چربی پگھل نہیں رہی تو شہد میں یہ چیز ملا کر استعمال کریں، مشکل آسان ہوجائے گی

اگر باوجود کوشش کے پیٹ کی چربی پگھل نہیں رہی تو شہد میں یہ چیز ملا کر استعمال ...
اگر باوجود کوشش کے پیٹ کی چربی پگھل نہیں رہی تو شہد میں یہ چیز ملا کر استعمال کریں، مشکل آسان ہوجائے گی

  

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ وزن کم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور تمام کوششوں کے بعد بھی پیٹ کی چربی کم نہیں ہورہی تو شہد میں چکوترے کا رس اور سیب کا سرکہ ڈال کر پئیں،کچھ ہی دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔آئیے آپ کو اس نسخے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

اجزاء

دو بڑے چمچ سیب کا سرکہ

250ملی لیٹر چکوترے کا جوس

ایک چمچ شہد

بنانے اور استعمال کا طریقہ

تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور روزانہ ہر کھانے سے قبل استعمال کریں۔صرف ایک ہفتے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا وزن اور پیٹ کی چربی کم ہوگئی ہے۔جن خواتین نے یہ مشروب استعمال کیا ان کی کمر فوری طور پر ایک سینٹی میٹر کم ہوگئی۔اب آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایک ہفتہ اسے استعمال کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔اس مشروب کی وجہ سے آپ اپنے اندر تازگی محسوس کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -