آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور شائقین کو جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت تھی۔قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل مختلف مقامات پر گزر گاہیں بنائی گئی تماشائیوں کو اسکیننگ گیٹ سے گزار کر گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ دونوں ٹیموں کو نجی ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کو کڑی چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔