ورلڈ الیون ،پاکستان کے درمیان میچ سے قبل ’’لالہ ‘‘کی انٹری
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل شاہد آفریدی میدان میں آ گئے،پی سی بی کا بوم بو م کو فئیرویل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور شاہد خان آفرید ی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔اس سے قبل پی سی بی نے سٹار کھلاڑی کو فئیرویل کا دینے کا فیصلہ کیا تھا ،لیکن شاہد آفریدی نے اس سے معذرت کر لی تھی ،تاہم اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ شاہد آفریدی کوفئیرویل دیا جائے گا۔یونس خان کو بھی فئیرویل کے لئے کہا گیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس سلسلے میں بہت دیر کر دی ہے۔