آزادی کپ ، پاکستان اور ورلڈ الیون کا دوسرا ٹاکرا آج ہو گا

آزادی کپ ، پاکستان اور ورلڈ الیون کا دوسرا ٹاکرا آج ہو گا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرامیچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی نے میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ میں سے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ 11 حتمی کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ جن 12 کھلاڑیوں کا ابتدائی طور پر انتخاب کیا گیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، بابراعظم، احمد شہزاد، فخرزمان، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، سہیل خان، فہیم اشرف اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ دوسرے میچ میں احمد شہاب اور شوزاب رضا جبکہ 15 ستمبر کو ہونے والے تیسرے میچ میں احسن رضا اور شوزاب رضا امپائرنگ کریں گے۔دوسرے میچ میں تھرڈ امپائر احسن رضا جبکہ تیسرے میچ میں یہ فرائض احمد شہاب انجام دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -