آزادی کپ کے تینوں میچز کے تمام ٹکٹ فروخت

آزادی کپ کے تینوں میچز کے تمام ٹکٹ فروخت

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر )ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان انڈی پینڈنس کپ کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ شائقین لاہورمیں بینک آف پنجاب کی مین برانچ سے 4ہزار اور 6 ہزار روپے والے ٹکٹ خرید سکیں گے۔پنجاب بینک انتظامیہ کے مطابق انڈی پینڈنس کپ کی اب صرف 4 ہزار اور 6 ہزار روپے والی ٹکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔شائقین کی سہولت کے لیے پنجاب بینک کی مین بلیوارڈ لاہور پر واقع مین برانچ سے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔کرکٹ کے شائقین دوپہر دو بجے تک ٹکٹیں خرید سکیں گے۔ میچز کے لیے کرکٹ شائقین کا جذبہ جوش و خروش عروج پر ہے۔

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور پہنچی تھی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور دیگر آفیشلز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے اور یہ تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -