محمدعامربیٹی کے باپ بن گئے،تصویر وائرل

محمدعامربیٹی کے باپ بن گئے،تصویر وائرل
 محمدعامربیٹی کے باپ بن گئے،تصویر وائرل

  

لندن(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عامرکے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔فاسٹ باؤلر نے خود کان میں اذان دی ،پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامرکے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پروہ خوشی سے نہال ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔ محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پرخدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اللہ کی رحمت سے نوازے گئے ہیں جب کہ ان کی بیٹی کی تصویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ محمد عامرنے اپنی بیٹی کا نام منسا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ فاسٹ بالرمحمد عامرگذشتہ سال میں پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -