آزادی کپ: ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی نیک خواہشات

آزادی کپ: ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی نیک خواہشات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر قومی کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ اسٹارز بھی پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہارکر رہے ہیں۔کرکٹرز نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور آزادی کپ مقابلے کے لیے تیار ہوجانے کو کہا۔ پاکستانی کرکٹ اسٹارز کی اکثر ٹوئٹ کے جواب میں بھارت سے بھی مبارک باد پیش کی گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کی امید بھی ظاہر کی گئی۔ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں سے اپنی سیلفی شیئر کی اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "کھیل سے بڑھ کے"اور ہیش ٹیگ آفریدی کی طرح لکھا "کرکٹ کی ہے لالالا"بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹوئٹ میں اپنی انسٹاگرام کی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ اس دارون ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال دونوں ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔