ٹریفک پولیس نے شائقین میں پھول تقسیم کیے

ٹریفک پولیس نے شائقین میں پھول تقسیم کیے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) شائقین میں نہ صرف زندہ دلان لاہور ہیں بلکہ گوجرانوالہ کے پہلوان ، خیبر کے پٹھان ، مکران کے باسی اور شہر قائد کے رہائشی سبھی اپنی اپنی مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے سرفراز الیون اور ورلڈ الیون کا ٹاکر ا دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے قذافی سٹیڈیم کی اطراف میں شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کے انتظامات تھے جبکہ شائقین پیدل قذافی سٹیڈیم میں آئے،اس موقع پر ٹریفک پولیس نے قذافی سٹیڈیم آنے والے شائقین کے استقبال کا بھرپور انتظام کیا ہے، ٹریفک پولیس کے مرد و خواتین اہلکار پھول لے کر قذافی سٹیڈیم کے دروازے پر موجود رہے اور شائقین میں پھول تقسیم کرتے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -