ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، بھارتی اتھلیٹ پریانکا پنور پر 8 برس کی پابندی عائد

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، بھارتی اتھلیٹ پریانکا پنور پر 8 برس کی پابندی عائد
 ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، بھارتی اتھلیٹ پریانکا پنور پر 8 برس کی پابندی عائد

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی خاتون اتھلیٹ اور ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ پریانکا پنور پر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 8 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے مطابق پریانکا کا دوسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے نمونوں میں قوت بخش ادویات پائی گئی ہیں۔

، ناڈا کے کوڈ کے تحت اگر کوئی بھی ایتھلیٹ دوسری بار اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری میں ملوث پایا جائے تو اس پر کم از کم 8 برس یا پھر تاحیات پابندی لگائی جاتی ہے، اس سے قبل 2011ء میں بھی پریانکا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ پریانکا نے 2014ء میں منعقدہ ایشین گیمز میں ویمنز 4x400 میٹر ریلے میں بھارت کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -