آزادی کپ ، سمارٹ نظرآنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کابیوٹی سیلون کا رخ

آزادی کپ ، سمارٹ نظرآنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کابیوٹی سیلون کا رخ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئیہے ۔میچ کی تیاریوں کیلئے جہاں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا وہیں آوٹ دی فیلڈ تیاریوں میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے نوجوان کھلاڑیوں کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے ، ایک خوشی ملک میں کرکٹ بحالی کی تو دوسری ہوم گراونڈ پرپہلی بار ان ایکشن ہونے کی،، ہوم کراوڈ کے سامنے اچھے کھیل کے ساتھ اچھا نظرآنے کیلئے عماد وسیم، عمرامین اوربابراعظم بیوٹی سیلون پہنچ گئے۔

کھلاڑیوں نے اپنے بالوں کی تراش خراش کرواکے نہ صرف ہیئراسٹائل بنوائے بلکہ فیشل بھی کروایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -