ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سرفراز احمد

ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہے۔ ٹاس ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلوسی نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم سے مطمئن ہوں، بڑا ٹوٹل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
آٹھ کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں ۔