دوکشتیوں پر سوار تین سو سے زائد شامی مہاجرین قبرص پہنچ گئے

دوکشتیوں پر سوار تین سو سے زائد شامی مہاجرین قبرص پہنچ گئے

  

انقرہ(این این آئی)قبرص کی پولیس نے بتایا ہے کہ دو کشتیوں پر سوار تین سو پانچ شامی مہاجرین گزشتہ رات ملکی ساحلی علاقوں تک پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2011میں شروع ہونے والے شامی تنازعے کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں شامی مہاجروں کا کوئی گروہ قبرص پہنچا ۔ حکام نے بتایا کہ ان مہاجرین کو نکوسیا کے مغربی علاقے میں واقع استقبالیہ سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔ ان شامیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -