پنجاب یونیورسٹی ، تمام شعبہ جات کو داخلے میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری

پنجاب یونیورسٹی ، تمام شعبہ جات کو داخلے میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے تمام شعبہ جات میں سختی کے ساتھ داخلے میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وہ اپنے آفس کے کمیٹی روم میں تمام ڈینز اور پرنسپلز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ اب ہمیں ماضی بھول کر نئی سمت کی جانب نگاہیں گامزن کرنا ہوں گی۔ انہوں نے تمام سربراہان کو سختی سے ہدایت کی کہ داخلوں کے معاملے پر کسی قسم کی سفارش یا دباوٗ کو خاطر میں نہ لائیں اور داخلوں میں سو فیصد شفافیت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور امیدواروں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر چئیر مین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے داخلوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمیشن کمیٹی تمام داخلوں کو سپروائز کریں گی جبکہ متعلقہ ڈینز اپنے اپنے شعبہ جات میں داخلوں کے مرحلے کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنی اپنی داخلہ کمیٹیاں بناکرشفاف میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنائیں گے۔