ہمیں قائد کے فرمودات’’ایمان ،اتحاد تنظیم‘‘ کو مقصد حیات بنانے کا عزم کر نا چاہیے،مقررین

ہمیں قائد کے فرمودات’’ایمان ،اتحاد تنظیم‘‘ کو مقصد حیات بنانے کا عزم کر نا ...

  

لاہور(پ ر) قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت اوربھرپور جدوجہد کی بدولت پاکستان حاصل ہوا،علیحدہ ملک کے قیام نے ہماری تقدیر بدل دی۔قائداعظمؒ نے برصغیر کے مختلف گوشوں میں مقیم مسلمانوں کو ایک قوم کی شکل میں متحد کر دیا تھا۔ ہمیں ان کے فرمودات’’ایمان ،اتحاد تنظیم‘‘ کو اپنا مقصد حیات بنالینے کا عزم کر نا چاہیے۔ آج پاکستان جن حالات سے دوچار ہے اس کی واحد وجہ قائداعظمؒ کے اصولوں سے انحراف ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے لہٰذا اس کی قدر کریں اور اس کو مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور اور ایوان قائداعظمؒ ،جوہر ٹاؤن لاہور میں بانئ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 69ویں برسی کے موقع پر خصوصی نشست کے دوران کیا۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں محفل قرآن خوانی اور خصوصی نشست میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن و نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد،جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف ودیگر شریک تھے۔

سجادہ نشین آستانۂ عالیہ علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، ممتاز سیاسی رہنما چوہدری نعیم حسین چٹھہ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد، کارکن تحریک پاکستان چوہدری ظفراللہ خان، بیگم مہناز رفیع،صدر نظریۂ پاکستان فورم میاں چنوں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ چورہ شریف پیر سید احمد ثقلین حیدر چوراہی، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم خالدہ جمیل، کرنل(ر) سلیم ملک، اصغر عارف چشتی، بشیر احمد نظامی، محمد فاروق خان آزاد، منظور حسین خان، نواب برکات محمود، انعام الرحمن گیلانی، کارکنان تحریک پاکستان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعدادمیں موجود تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -